'روک سکو تو روک لو': نواز شریف کے خطاب پر حکومت، مریم نواز میں ٹھن گئی

'روک سکو تو روک لو': نواز شریف کے خطاب پر حکومت، مریم نواز میں ٹھن گئی
پاکستان کی سیاست ایک بار پھر ہنگامہ خیزی کا شکار ہے۔ نواز شریف  کے حوالے سے  جب سے کل کی اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعئے شرکت کا اعلان کیا گیا ہے حکومتی حلقے متحرک ہیں۔  اب صورتحال کے مطابق مریم نواز شریف اور حکومت کےدرمیان نواز شریف کے خطاب کو لے کر ٹھن گئی ہے۔

مریم نواز شریف نے  نواز شریف کے خطاب کی نشر و اشاعت کو روکنے کے حکومتی انتظامات کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خطاب کو سوشل میڈیا پر دکھانے کے انتظامات کر رہی ہیں۔ 

مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ کنٹینر پر گالیاں دینے،ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے،بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟اس کی آواز گھر گھر گونجے گی انشاء اللّہ روک سکو تو روک لو!

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1307269577005584384

دوسری جانب شہباز گل نے نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے انکے خطاب کو غیر قنانونی قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک کرپٹ،مصدقہ چور،مفرور اور جعلی بیمار کا خطاب ہو گا اور خود کو معزز پارلیمنٹرین کہنے والے اس خطاب کو سنیں گے۔ کیا یہ پارلیمان کی اصل توہین نہیں؟ عام عوام کیوں سننا چاہے گی ایک مجرم مفرور اور جھوٹے شخص کی بات چیت۔ صرف وہی لوگ سن سکتے ہیں ایک مجرم کا بھاشن جو خود بھی کرپٹ ہوں۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1307277666094116865