Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم کے حکم پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی اور آٹے کا 10 کلو تھیلہ 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا ہے کہ کارپوریشن کی انتظامیہ سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کوشاں ہے، صارفین اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائے اور وفاقی حکومت کے رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوں۔

اعلان کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، اور آٹے کے 10 کلو تھیلے پر 150 روپے کی رعایت دی گئی ہے، اب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو دستیاب ہوگی، جب کہ آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آٹے اور چینی کی قیمتوں کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر لمحہ یہ احساس ستاتارہتاہےکہ معاشی بدحالی کے موجودہ حالات میں سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سےہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے وہ میری اس خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔

مگر پھر بھی ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کی مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے میں نے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 550روپے سے کم کر کے 400روپے اوررمضان بازار/یوٹیلیٹی سٹورز میں چینی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں، تاکہ اپنے عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکیں، انشاءاللہ۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1516703976468762624