انٹرنیٹ پر پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلیکیشن بن چکی ہے۔ آمنے سامنے کی جانے والی گفتگو ہمیشہ ہی کافی رازدارانہ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کی واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی کو بڑھانے کے لیے مسلسل کام کرتی رہتی ہیں تا کہ لوگ حقیقی زندگی سے قریب تر طریقے سے اپنی آن لائن بات چیت کر سکیں۔
میٹا کی زیر ملکیت مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گزشتہ برسوں کے دوران اکاؤنٹس کے تحفظ کے لیے متعدد پرائیویسی فیچرز بھی متعارف کرائے۔
واٹس ایپ کی پرائیویسی ڈائریکٹر عظمیٰ حسین نے ایسے 5 فیچرز کی نشاندہی کی ہے جو صارفین کے اکاؤنٹس کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
If you are a target of surveillance, secure your WhatsApp.
— Uzma (@uzmabarlaskar) December 19, 2023
1. E2EE is on by default.
2. Turn on Disappearing Messages for all your chats
3. Turn on E2EE Backups or disable them
4. Chat Lock for sensitive chats
5. For calls, Silence Unknown calls & Call Relay
Threat models
ڈس اپیئرنگ میسجز ٹرن آن کریں
واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنے تمام میسجز اور ملٹی میڈیا فائلز کو مخصوص وقت کے بعد غائب کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں جاکر ڈیفالٹ میسج ٹائمر کے آپشن پر کلک کریں۔
وہاں 24 گھنٹے، 7 دن اور 90 دن کے آپشن نظر آئیں گے جس میں سے اپنی پسند کے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ان ایبل کریں
ویسے تو واٹس ایپ میں ذاتی میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بائی ڈیفالٹ کام کرتا ہے مگر بیک اپ کے لیے آپ کو خود ایسا کرنا ہوتا ہے۔
جب آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بیک اپ ڈیٹا کے لیے ان ایبل کرتے ہیں تو کوئی بھی ( واٹس ایپ بھی) اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر چیٹس اور پھر چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔
وہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔
حساس چیٹس کو لاک کریں
چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔
ان چیٹس کو اب سیکرٹ کوڈ کے ذریعے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر سے جس چیٹ کو لاک کرنا چاہتے ہیں، اسے اوپن کریں اور اوپر پروفائل نیم پر کلک کرکے لاک چیٹ آپشن کا انتخاب کریں۔
نامعلوم نمبروں کی کالز میوٹ کریں
واٹس ایپ نے جون میں نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کو خودکار طور پر میوٹ کرنے کے فیچر کا اضافہ کیا تھا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سیٹنگز میں پرائیویسی پر کلک کریں اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کر دیں۔
واٹس ایپ کالز کے دوران آئی پی ایڈریس چھپائیں
اس فیچر کے ذریعے صارفین صارفین واٹس ایپ پر کالز کے دوران آئی پی ایڈریس کو چھپا سکتے ہیں۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر دیگر افراد کے لیے آپ کی لوکیشن کے بارے میں جاننا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
سیٹنگز میں پرائیویسی کے سیکشن میں ایڈوانسڈ آپشن کو سلیکٹ کریں۔
وہاں پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز کے آپشن پر کلک کرکے اسے ان ایبل کر دیں۔