سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایس پی انٹی رائٹس فورس نے بتایا کہ انہیں ایس پی ڈولفن فورس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
First assignment after promotion
SP anti riot unit Lahore (additional charge of SP Dolphin)
— Aisha Butt (@Aisha70856056) January 19, 2020
سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ بٹ کو اہم عہدے پر ترقی پانے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں سٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لیے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ’ ڈولفن فورس‘ متعارف کرائی تھی۔
ڈولفن فورس کے جدید ہیوی بائیکس اور اسلحے سے لیس تربیت یافتہ اہلکار شہروں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف برسر پیکار ہیں۔
یاد رہے کہ ماضی میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے شاہین فورس اور مجاہد سکواڈ بھی قائم کی گئی تھیں لیکن شاہین فورس ختم ہو گئی ہے جب کہ ڈولفن فورس نے مجاہد سکواڈ کی جگہ لے لی ہے۔