”ہم کتوں سے بات نہیں کرتے“، نوجوان کو ڈولفن اہلکاروں کے پیچھے نازیبا ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

”ہم کتوں سے بات نہیں کرتے“، نوجوان کو ڈولفن اہلکاروں کے پیچھے نازیبا ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا
ٹک ٹاک کے جنون نے حوالات کی سیر کرادی۔ جڑانوالہ میں ملزم کو ڈولفن اہلکاروں کے پیچھے نازیبا ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔

https://twitter.com/7newspkreal/status/1219609616872628224?s=20

نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈولفن اہلکاروں کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے۔

https://www.facebook.com/1041179916072190/videos/170323130884667/

یاد رہے کہ  پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانی حرکات کرنے پر ایکشن جاری ہے۔

دوسری جانب ڈسکہ کے نوجوانوں کو ویڈیو میں اسلحہ تھامنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج گیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں عبداللہ طاہر اور علی اصغرشامل ہیں۔ ملزموں نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ ان کا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔



ایک اور واقعہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا۔ نوجوان ٹرین ٹریک پر کانوں میں ہیڈفون لگا کر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے اسے ٹرین کے آنے کا پتہ نہیں چلا اور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔نوجوان ٹک ٹاکر کے کزن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا کزن ٹرین کے ٹریک پر ٹک ٹاک بناتا ہوا جان بحق ہوا، انہوں نے مزید لکھا کہ کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کی وجہ سے اسے ٹرین کے آنے کا پتہ نہیں چلا اور اپنی مستی کے دوران وہ ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا۔

https://twitter.com/aoepoeRadesh/status/1213858820981702656?s=20