نوشہرہ میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

نوشہرہ میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں سات سالہ بچی عوض نور کو مدرسہ جاتے ہوئے اغواء کرلیا گیا۔

اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے معصوم بچی کو گلہ دبا کر پانی کی ٹینکی میں غوطے دے دے کر قتل کر دیا۔ 

اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کروا دیا۔

مقامی عمائیدین پر مشتمل جرگہ نے خود دونوں ملزمان کو قتل کرنے کے فیصلہ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان چچا اور دیگر اہل علاقہ کو دیکھ کر بچی کو پانی کی ٹینکی میں پھینک فرارہوگئے بچی کی لاش ٹینکی سے نکال لی گئی اہل علاقہ نے ملزمان کا پیچھا کرکے رات گئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

جرگہ نے خود دونوں ملزمان کو قتل کرنے کے فیصلہ کا اعلان کر دیا ۔ فجر کے وقت جرگہ کے فیصلے پر دونوں ملزمان کو نوشہرہ کلاں پولیس کے حوالے کردیا گیا بچی کا پورسٹ مارٹم خیبر میڈیکل کالج میں کرایا گیا

بچی اور ملزمان کے نمونے ڈ ی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری روانہ کردئیے گئے۔سیاسی عمائدین کا کاکاصاحب میں سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
پولیس نے دونوں ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے