تفصیلات کے مطابق ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچی ہیں۔ ترکش خاتون اوزبے ایسل استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے۔
اوزبے ایسل کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔ یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی۔
پاکستانی کھانوں کے حوالے سے ترک خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، اوزبے ایسل پاکستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔