شمالی علاقہ جات کے 48 ہوٹلوں میں 47 کرونا کیسز نکلنے کے بعد تمام ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈان نے بتایا ہے کہ کاغان ناران اور شوگران کے ہوٹلوں کو سیل کیا ہے کیوں کہ وہاں کرونا کے متعدد کیسز سامنے آئیں ہیں۔ یہ پابندی غیر معینہ مدت کے لئے ہے۔
سامنے آنے والے کیسز میں ہوٹل سٹاف سے لے کر وہاں رکے ہوئے سیاح بھی شامل ہیں جنہیں اب ہوٹلوں میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب خدشہ ہے کہ سیاحت جسے کہ ترجییحی بنیادوں پر کھولا گیا تھا اب متاثر ہوگی۔