Get Alerts

پاکستان کا جھنڈا لگا کر قتل بھی کردو تو کوئی نہیں پوچھتا: اختر مینگل

پاکستان کا جھنڈا لگا کر قتل بھی کردو تو کوئی نہیں پوچھتا: اختر مینگل
آپ شہنشاہ نہیں ہیں۔ اگر آپ خود کو اس ملک کے جمہوری اداروں کی پیداوار کہتے ہیں تو جمہوری رویہ بھی اپنائیں۔ عالمگیر اورنگزیب کا نام سنا ہے، آج دیکھ بھی رہے ہیں ہم۔
یہ کہنا تھا حال ہی میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرنے والے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل کا وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں عمران خان کا طرزِ عمل شہنشاہوں جیسا لگتا ہے۔