Get Alerts

جنید خان کے احتجاج پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ

جنید خان کے احتجاج پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ
جنید خان نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر احتجاج کیا تھا، فاسٹ بولر جنید خان نے منہ پر ٹیپ لگاکرتصویر جاری کی تھی جس پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ نے آفیشل اکاؤنٹ سے  ری ٹویٹ کردیا۔


فاسٹ بولر جنید خان نے خاموش احتجاج کرتے ہوئے انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی سے احتجاج کیا ہے۔


جنید خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے منہ پر ٹیپ لگایا ہوا ہے اور تحریر کیا ہے کہ ’میں کچھ نہیں کہنا چاہتا سچ کڑوا ہوتا ہے‘۔





پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے لیکن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جنید پر کارروائی کا امکان ہے۔


پہلے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل جنید خان، فہیم اشرف، یاسر شاہ اور عابد علی کو ڈراپ کیا گیا ہے، جنید خان کی جگہ محمد عامر، فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ عابد علی کی جگہ آصف علی اور یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔




یاد رہے کہ جنید خان کو انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2 میچ کھلائے گئے تھے جس میں انہوں نے 18 اوورز میں 142 رنز کے عوض صرف 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔