فیض فیسٹیول کے موقع پر ”سرخ انقلاب“ کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پہ رقص کیا۔شرکاء نے نعرے لگائے ”سرخ ہو گا، سرخ ہو گا! ایشیا سرخ ہو گا۔“
https://twitter.com/ShirazHassan/status/1196102270317928450?s=20
سرخ انقلاب، انقلابِ روس جسے بالشویک انقلاب، اکتوبر انقلاب یا سویت انقلاب بھی کہا جا تا ہے۔ عالمی تاریخ کا پہلا کامیاب سوشلسٹ انقلاب تھا جو کلاسیکی مارکسیت سطور پر استوار ہوا۔ اسے روس میں لینن کی قیادت میں بالشویک پارٹی نے برپا کیا۔ جس نتیجے میں یونائیٹڈ سوشلسٹ سوویت یونین(USSR)کی بنیاد رکھی گئی۔ اس انقلاب کے نتیجے میں پہلے مرتبہ محنت کشوں اور مظلوموں کی حکومت قائم ہوئی اور اس انقلاب نے پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ انقلابِ روس انسانیت کی تاریخ کے عظیم ترین واقعات میں سے ایک ہے اور بالشویکوں کا اقتدار عالمگیر اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان میں 1951 سرخ انقلاب لانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس میں مشہور شاعر فیض احمد فیض، فوج کے کچھ افسران اور سوشلسٹ پارٹی آف پاکستان شامل تھی۔ اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ اور اسے تاریخ میں پنڈی سازش کیس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر دور میں سرخ انقلاب کے حامی رہے ہیں مگر ان کو آج تک کوئی پزیرائی نہیں ملی۔