9 مئی کے واقعات کا سارا الزام اگر صرف عمران خان پر ڈال کر باقی سب لوگوں کو چھوڑ دیا جائے تو یہ غلط پریکٹس ہے۔ شیخ رشید پر تشدد سے متعلق آج صبح سے جو کنفیوژن پھیلائی گئی اس طرح کی صحافت نہیں چلے گی اور یہ صحافت ہے بھی نہیں۔ نان ایشوز کو چھوڑ کر میڈیا کو حقیقی ایشوز کی طرف آنا ہو گا۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان پر اتنے لوگ ضرور جمع ہو جائیں گے جنہیں میڈیا لاکھوں لوگ کہہ سکے گا۔ یہ کہنا ہے سینیئر صحافی افتخار احمد کا۔
نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مبشر بخاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال میں لاکھ سے زیادہ لوگ بآسانی آ جائیں گے۔ شیخ رشید کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بہت پرانے تعلقات ہیں اور انہی کے باعث ان پر ویسا تشدد نہیں ہوا جیسا باقی لوگوں پر ہوتا ہے۔ شیخ رشید نے انٹرویو میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دیا کہ مجھے آپ نے عمران خان کو کنٹرول کرنے کے لیے بھیجا تھا، میں نے بہت کوشش کی مگر وہ کنٹرول نہیں ہوا۔
میزبان رضا رومی نے کہا 9 مئی کے واقعات سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل انکوائری کروائیں اور جن لوگوں کو بلاوجہ حراست میں رکھا گیا ہے انہیں رہا کروایا جائے۔
پروگرام 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔