Get Alerts

بورے والا: سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا

بورے والا: سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا
پنجاب کے شہر بورے والا میں سنگدل اہلخانہ نے تیرہ سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔

نواحی گاؤں 517 ای بی میں مقتولہ صابرہ کے والد جہانگیر نے ملزم فدا حسین سے تین سال پہلے مبلغ ساٹھ ہزار روپے سود پر لیے مگر واپسی نہ کر سکا، فدا حسین نے قرض بمعہ سود واپسی کے لیے تنگ کیا تو غریب محنت کش نے 12 سالہ بیٹی صابرہ کو بطور گھریلو ملازمہ ان کے حوالے کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فدا حسین کے گھر والے اکثر ملازمہ پر تشدد کرتے تھے، فدا حسین کے گھر والوں نے گذشتہ شب صابرہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم مردہ حالت میں گھر کے صحن میں پھینک دیا، مقتولہ تشدد برداشت نہ کرتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔