کرونا صورتحال: پنجاب کے اکثر بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز اوسطاً 80 فیصد بھر گئے

کرونا صورتحال: پنجاب کے اکثر بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز اوسطاً 80 فیصد بھر گئے
ملک بھر میں کورونا کے 522 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق مردان میں وینٹی لیٹرز 91 فیصد بھر گئے ، گوجرانوالہ میں 88فیصد ، ملتان میں 85 فیصد اور لاہور میں 85 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

پشاور میں 71 فیصد، نوشہرہ اور سوات میں 68 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریضوں کا علاج جاری ہے۔

پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کا کہنا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کورونا کی صورت حال تشویش ناک ہو گئی ہے، ملتان کی انتظامیہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا ہے کی غلط رپورٹس بھیج رہی ہے