الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کے احکامات پر الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم ساگر کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔
اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
چند ماہ پہلے اس عہدے پر تعینات ہونے والے سلیم ساگرکو نا اہلی اور کرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔ اب الحمرا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عارضی چارج ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ طارق محمود کو دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الحمرا مال روڈ لاہور کی تاریخ میں یہ بھی سلیم ساگر کے زیر سایہ پہلی مرتبہ ہوا کہ خواتین ڈانسرز نے سٹیج ڈراموں کے نام پر عریانی اور فحاشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور یہ سب کچھ سلیم ساگر کی ناک تلے ہوتا رہا۔
ان واقعات کے بعد ڈانسرز کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں اور ان پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔