شوبز ستاروں کی پرویز مشرف سے محبت: سب ان کے گرویدہ کیوں ہیں؟

جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا ایک خاصہ یہ تھا کہ ان کو اپنے دورِ اقتدار میں پاکستان کے لبرل حلقوں اور شو بز کے ستاروں کی حمایت حاصل رہی۔ یوں تو فنکار طبقہ ہمیشہ سرکاری سرپرستی کا خواہاں رہتا ہے اور اپنے تعلقات حاکمِ وقت سے استوار رکھتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جنرل مشرف کے دور میں کی جانے والی اصلاحات نے ٹی وی اور فلم انڈسٹری کو کافی حد تک فائدہ پہنچایا۔ یہی وجہ ہے کہ ایکٹر شان نے کھل کے ان کی حمایت کی اور ان کو محب الوطن قرار دیا۔