Get Alerts

الیکشن کمیشن آئینی طور پر ذمہ دار، انتخابات اپنے وقت پر کرانے کا پابند ہے: کمیشن کا اعلامیہ

الیکشن کمیشن آئینی طور پر ذمہ دار، انتخابات اپنے وقت پر کرانے کا پابند ہے: کمیشن کا اعلامیہ
ایک جانب حکومت سینیٹ کا الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ کرچکی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم سمیت حکومتی مشیر بار بار  اعلان   کر رہے پیں اور نت نئے دعوے کر رہے ہیں۔  جب کہ دوسری جانب اپوزیشن نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف شدید مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس حوالے سے ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ 

  الیکشن کمیشن کے علامیے میں کہا گیا ہےکہ عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4 سے 5 انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، کمیشن آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے  پرعزم ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے اور  آئین کے مطابق جو نشستیں اپنی مدت معیاد پوری کرنے کے بعد خالی ہوں ان پر الیکشن کا انعقاد 30 دن قبل نہیں ہوسکتا، اس طرح سینیٹ کی خالی ہونے والی ان نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 10 فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتا۔ 


اس موقع پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کا بھی اعلان کیا ہے جس کے مطابق بلوچستان اور سندھ کی نشستوں پر انتخاب 16 فروری جب کہ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں پر  انتخاب 19 فروری کو ہوگا۔