Get Alerts

وزیراعظم کی ایک بار پھر قوم سے ٹیکس نیٹ میں آنے کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کردی۔

قوم سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند سالوں میں اربوں ڈالر قرضہ لیا گیا اور ان کا سود ادا کرنے میں اکٹھا ہونے والا آدھا ٹیکس استعمال کرنا پڑا۔



وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، گزشتہ 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک چلا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے لیکن اب ہمیں ٹیکس چوری بھی روکنی ہے۔ ٹیکس کی چوری ختم کرنے کیلئے مجھے عوام کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اثاثے ڈکلیئر کرنے کیلئے ہم ایک اہم سکیم لائے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے پاکستانیوں میں بار بار کہ چکا ہوں کہ اگر حکومت اور عوام ملیں گے نہیں تو ہم قرضوں کی دلدل سے نکل نہیں سکتے۔ ہم اپنے بچوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں۔

اپنے خظاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ آپ لوگ مشکل میں آئیں، ایف بھی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ آپ کے پاس اثاثے ظاہر کرنے کا سنہری موقع ہے جو 30 جون تک ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔