Get Alerts

معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے
معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے ہیں.

جیو نیوز کے مطابق علامہ طالب جوہری جو کہ کئی روز سے دل کے عارضے کے باعث بیمار تھے، آج انتقال کر گئے ہیں.

علامہ طالب جوہری معروف شیعہ عالمِ دین اور ذاکر تھے اور کئی سال تک پاکستان ٹیلی وژن پر شامِ غریباں کی مجلس پڑھتے رہے ہیں.

طالب جوہری کو اہلِ تشیع اور اہلسنت دونوں ہی کی جانب سے قدر اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا.

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پٹنا، بہار، بھارت میں پیدا ہوئے تھے. طالب جوہری مذہبی عالم، شاعر، فلسفی اور تاریخ دان بھی تھے.