Get Alerts

آئی ایم ایف اب بھی خوش نہیں | عمران نیب میں ترمیم چاہتے ہیں۔ ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس | بے نظیر بھٹو

آئی ایم ایف اب بھی خوش نہیں | عمران نیب میں ترمیم چاہتے ہیں۔ ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس | بے نظیر بھٹو

پچھلے 18 مہینوں میں ہم کیا کر رہے ہیں، ہم آئی ایم ایف سے معاہدے کرتے ہیں، ان سے قسط وصول کرکے مکر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے آئی ایم ایف اور پاکستان کی حکومت کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے۔ شوکت ترین نے تیل کی قیمت بڑھانے کا کہا اس کے بعد عمران خان آئے انہوں نے قیمتوں میں کمی کردی، فرخ سلیم



 



پی ٹی آئی کا ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ پاکستان کے محفوظ ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔ موجودہ الیکشن کمیشن کا شاید ارادہ یہی ہے کہ بالاخر اس پر کوئی فیصلہ جاری کر ہی دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وکلا بھی یہ کہتے رہے ہیں کہ ایسے کچھ واقعات ہوئے ہیں جس میں ضابطگیوں کے شواہد نظر آئے ہیں، احمد بلال محبوب



 



میں سمجھتا ہوں کہ اس کیس کے نتیجے میں یہ ثابت ہوگیا کہ فارن سورس سے فنڈنگ ہوئی ہے تو حکومت سپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجے گی اور وہاں فیصلہ ہوگا۔ اور اگر حکومتی ریفرنس مضبوط ہوا تو پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، میں نے جو سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پڑھی ہے اس میں فارن فنڈنگ کے شواہد موجود ہیں، احمد بلال محبوب