اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے۔ آج (ہفتہ) کے روز صوبے میں اب تک مزید 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بتایا کہ صوبے میں مزید 15 کیسز سامنے آئے۔ بعد ازاں محکمہ صحت سندھ کی ترجمان نے صوبے میں مزید نئے 90 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد تعداد 357 تک جا پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے واپسی آنے والے زائرین میں نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور ان تمام افراد کو سکھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
جہاں سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تو وہیں دوسری طرف اس وائرس سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کے حوالے سے بھی مثبت اور حوصلہ افزا خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے بتایا کہ کراچی میں 72 لوگ جن میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اب ان تمام افراد میں کرونا کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ان تمام لوگوں نے سماجی دوری اپنائی اور خود کو قرنطینہ کیا، جس کے نتائج آپ کے سامنے ہیں۔ تمام شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
Let me share some good news, 72 people who were tested for #COVIDー19 at a laboratory in karachi have all tested negative. These people had exercised social distancing & quarantined themselves and the result is in front of u. Let us all pledge to be responsible citizens
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 20, 2020