Get Alerts

مستقبل قریب میں انتخابات نہیں ہوں گے | اسٹیبلشمنٹ بمقابلہ عمران خان | محمد خان بھٹی | عدلیہ

مستقبل قریب میں انتخابات نہیں ہوں گے | اسٹیبلشمنٹ بمقابلہ عمران خان | محمد خان بھٹی | عدلیہ
باقی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بیٹھنے والا ٹائم عمران خان گزار چکے ہیں۔ عمران خان کی جماعت کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے اور اس کی وجہ انہوں نے خود دی ہے۔ کوئی معجزہ ہی انہیں اس سے بچا سکتا ہے، حسن ایوب خان

عمران خان سمجھتے ہیں کہ ملٹی پارٹی ڈیموکریسی نہیں ہونی چاہئیے بلکہ ایک ہی مضبوط لیڈر ہونا چاہئیے جس کے ہاتھ میں طاقت ہو۔ اگر عمران خان جیت جاتے ہیں تو وہ اسی طرح کا نظام لانا چاہیں گے، دانش خان

جو کچھ زمان پارک میں ہوا وہ منی سول وار جیسا تھا۔ حیرت ہے جو آدمی عوام سے بار بار کہہ رہا ہے خوف کے بت کو توڑیں اسے اب اپنی سکیورٹی کم ہونے کا خوف لاحق ہے، ناصر بیگ چغتائی

نیب قوانین میں جو حالیہ ترامیم ہوئی ہیں ان کے سب سے بڑے بینیفشری عمران خان خود ہیں۔ اس سے قبل نیب کسی کو ضمانت نہیں دیتا تھا اور اب نیب کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لئے عمران خان عدالت میں جیسے رجوع کر رہے ہیں وہ نیب ترامیم کا ثمر ہے، اویس بابر