Get Alerts

آصف علی زرداری کی موت کی افواہ: 'میں خود کو قرنطینہ کیئے ہوں'

آصف علی زرداری کی موت کی افواہ: 'میں خود کو قرنطینہ کیئے ہوں'
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ اور پاکستان کے صابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے کئی ماہ سے تشیویش ناک افواہیں گردش کر رہی ہیں اور انکی جانب سے اسکی تردید کی جا رہی ہے۔

اب تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ گذشتہ چند دنوں سے ایک بار پھر آصف علی زرداری کی موت کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ جس پر اب آصف علی زرداری نے خود ہی خاموشی توڑ دی ہے جبکہ اس سے قبل انکے ترجمان اس حوالے سے بات کرتے رہے ہیں۔ 

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری نے ایک سوشل میڈیا  نیوز آوٹ لیٹ کے مالک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تن درست ہیں اور بچوں کے کہنے پر خود کو قرنطینہ کیئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج کل آرام کر رہے ہیں اور کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

سابق صدر نے انکی موت کے حوالے سے چلتی ہوئی خبروں کو شر انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے تاہم سوش میڈیا پر انکے حوالے سے جھوٹ  پھیلانا ایک شر انگیزی کا عمل ہے۔