Get Alerts

ملک بھر کے بیمار قیدیوں کی سزا معاف کی جائے، صدر کو خط

ملک بھر کے بیمار قیدیوں کی سزا معاف کی جائے، صدر کو خط
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی نے صدر مملکت سے ملک بھر کی جیلوں میں قید بیمار قیدیوں کی سزا معاف کرنے کی درخواست کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے صدر مملکت عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے۔



ارسلان تاج نے اپنے خط میں صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مجرم ملک سے باہر جا سکتا ہے تو باقی غریبوں کو بھی معاف کیا جائے اور پاکستانی جیلوں میں قید بیمار مریضوں کی سزا معاف کی جائے۔

ارسلان تاج نے صدر مملکت سے جیلوں میں غریب بیمار قیدیوں سہولیات فراہم کرنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی عدالتوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیماری کے علاج کے لئے ضمانت دی ہے جس کے بعد وہ علاج کے لئے اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں قید بامشقت سمیت جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد وہ پہلے اڈیالہ اور پھر کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تھے۔