نیلم کا کہنا ہے کہ ‘میں نے یہ گانا صرف اس لیے کیا ہے کیونکہ یہ فلم آئی ایس پی آر کا پراجیکٹ ہے، شاید یہ میری زندگی کا پہلا اور آخری آئٹم سانگ ہے لیکن آپ سب یہ جانتے ہیں کہ میں جو کرتی ہوں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں مجھے اس پر فخر ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘پاکستان کے لیے میری جان ہمیشہ حاضر ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ جائیں گے اور اس فلم کو ضرور دیکھیں گے، کاف کنگنا سے لطف اندوز ہوں’۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ‘کاف کنگنا’ کا آئٹم سانگ ‘خوابوں میں’ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد نیلم منیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

