تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی یہ ویڈیو کب بنائی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں ان کے ہمراہ ایک دوسری خاتون بھی ہیں۔
بظاہر یہ ڈانس ویڈیو کسی فیملی تقریب کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اپنی پسندیدہ اداکارہ کو رقص کے جلوے بکھیرتے دیکھ کر خوب خوش ہو رہے ہیں اور اسے پسند کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی عادت سے مجبور ہو کر نیلم منیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انھیں مشرقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کا سبق پڑھایا۔
خیال رہے کہ اداکارہ نیلم منیر کی کچھ سال قبل ایک گاڑی میں بھی ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں وہ معروف انڈین گانے ” ماہی وے محبتاں سچیاں نے “ پر ڈانس کرتی دکھائی دی تھیں۔
اس ویڈیو کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے تھے، انہوں نے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کافی سال نیلم منیر نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم ایک ٹی وی شو میں انہوں نے اس پر کھل کر بات کی اور کہا تھا کہ جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی کہ کیا کروں، میں نے توقع نہیں کی تھی کہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا ردعمل کچھ اس طرح سے آئے گا۔
نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں ڈر گئی تھی کہ اب پتا نہیں کیا ہوگا لیکن اللہ کا شکر سب بہتر رہا- اداکارہ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ویڈیو میک اپ آرٹسٹ نے بنائی جبکہ اکثر کی رائے تھی کہ میں نے یہ ویڈیو خود بنائی لیکن یہ ویڈیو میری دوستوں نے بنائی اور اس ویڈیو میں سوائے میری اداؤں کے ایسا کچھ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں، میں نے نہ کپڑے چھوٹے پہنے تھے نہ ہی کوئی لڑکا ساتھ تھا شاید یہ شہرت میرے نصیب میں تھی جو مجھے ملی اسے چاہے اب لوگ جو بھی سمجھیں۔