عمران خان کی مثال، اشارہ کس جانب؟ پی ٹی آئی کے عاصمہ شیرازی پر حملے جام کمالی کی چھٹی؟

عمران خان کی مثال، اشارہ کس جانب؟ پی ٹی آئی کے عاصمہ شیرازی پر حملے جام کمالی کی چھٹی؟

عمران خان کی پالیسی نہیں ہوتی بلکہ خواہش ہوتی ہے۔ اب انکی خواہش ہے کہ اپنی مرضی کے جنرلز لگانے دیئے جائیں اور یہ خواہش پوری نہیں ہونے دی جا رہی۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں



 



وزیر اعظم عمران خان تقاریر میں جو حضرت خالد بن ولید کے حوالے دے رہے ہیں ان کی آڈئینس مختلف ہیں ایک تو انکے مذہبی رجحان رکھنے والے فالوورز اور پھر وہ وہ حلقے جنہیں یہ پیغام دینا ہے کہ میں یہ مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ عنبر رحیم شمسی خبر سے آگے میں



 



عاصمہ شیرازی کا کالم کسی نے نہیں پڑھا بس ایک حصے کو لے کر چڑھ دوڑے۔ بین الاقوامی صحافتی اداروں سمیت سب نے اس کی مذمت کی ہے۔ سب اس ہراسانی کو دیکھ رہے ہیں۔ رضا رومی خبر سے آگے میں



 



لاہور میں بلاگرز اور صحافی بتاتے ہیں کہ خاتون اول بشری' بی بی کے حوالے سے حساسیت اتنی ہے کہ اگر ان سے متعلق ٹویٹ کریں یا پوسٹ تو ایف آئی اے متحرک ہو کر ہٹوانےآجاتے ہیں۔ عنبر شمسی خبر سے آگے میں



 



اصل بات تو یہ ہے کہ ووٹنگ کے دن آزادانہ ووٹ ڈالنے دیئے جائیں گے یا نہیں۔ اگر تو ڈالنے دیئے گئے تو نتائج اور ہوں گے اور اگر اسی طرح بندے اٹھائیں جائیں گے تو جام کمال کا جام بھرا رہے گا اور کمال بھی جاری رہے گا۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں