Get Alerts

کہتے تھے ن سے ش نکلے گی، آج دیکھ لیں دونوں ساتھ ہیں: مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی مٹی اور اپنے لوگوں میں واپس آگئے۔ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں سکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے۔جو لوگ کہہ رہے تھے کہ 'ن' سے 'ش' نکل جائے گی، آج وہ دیکھ لیں 'ن' بھی یہیں کھڑی ہے اور 'ش' بھی یہیں کھڑی ہے۔ دونوں ایک ساتھ ہیں ماشااللہ۔

کہتے تھے ن سے ش نکلے گی، آج دیکھ لیں دونوں ساتھ ہیں: مریم نواز

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف 4سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی مٹی اور اپنے لوگوں میں واپس آگئے۔ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ گھر میں سکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے۔

 مینار پاکستان میں سیاسی پاور شو کے لیےنواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ کے احاطے میں پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹرکیلئے شاہی قلعےکے پاس دیوان خاص پر ہیلی پیڈ بنایا گیا ۔ 

نواز شریف کی آمد پر ان کی صاحبزادی مریم نواز آبدیدہ ہو گئیں۔ مریم نواز نے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ آج تقریر صرف نواز شریف کریں گے۔ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور چلے گئے۔ جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا، اس کی مثال نواز شریف ہیں۔وتعزمن تشا وتعزمن تشا۔ نواز شریف کے کو کچھ ایسے دکھ لگے ہیں جن کا مداوا ممکن نہیں۔ظلم ختم ہوگیا، اب بہار آنے کو ہے۔ پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن نے جو دیکھا اسے انتقام نہیں ظلم عظیم کہا جاتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی مٹی اور اپنے لوگوں میں واپس آگئے۔ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں سکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے۔نوازشریف کا استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آج نواز شریف شان کے ساتھ آپ لوگوں کے بیچ میں واپس آرہا ہے۔ یہاں پورے ملک کے کارکنان موجود ہیں۔ آج مینار پاکستان میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان موجود ہے۔ آج جلسہ گاہ میں پورا پاکستان موجود ہے۔ جلسہ گاہ میں صرف 10 فیصد لوگ ہیں۔ باقی سب باہر ہیں۔ نہیں معلوم تھا کہ ن لیگ کے شیروں سے مینار پاکستان کا میدان چھوٹا پڑجائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں سب کو خوش آمدید کہتی ہوں۔

مریم نواز نے اپنے ساتھ کھڑے حمزہ شہباز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ 'ن' سے 'ش' نکل جائے گی، آج وہ دیکھ لیں 'ن' بھی یہیں کھڑی ہے اور 'ش' بھی یہیں کھڑی ہے۔ دونوں ایک ساتھ ہیں ماشااللہ۔

نواز شریف آج صبح دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ لاہور کی حدود میں داخل ہوگیاپرواز FZ4525 نے اسلام آباد سے لاہور کیلئے اڑان بھری تھی۔پرواز میں لیگی قائد نواز شریف سمیت 194 مسافر سوار ہیں۔

لاہورکے مینار پاکستان گراونڈ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیاہے۔جلسہ گاہ میں موجود مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرز مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد نوازشریف کا ہیلی کاپٹر لاہور میں آتے ہوئے دیکھ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ اور ان کے ساتھ موجودہ مسلم لیگ ن کی رہنمااور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی آبدیدہ ہوگئیں۔

جلسہ گاہ میں ان جذباتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔

اس سے قبل مریم نواز نے کہا ہے کہ آج میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے کیونکہ نواز شریف وطن واپس آچکے ہیں۔

نواز شریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ کارکنان اور رہنما اپنے قائد کی آمد کی خوشی میں نعرے لگارہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللہ ربّ العزت کی شکرگزار ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو اور ان کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے۔

سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ  جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے۔

مریم نواز نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں پنجابی گانے کے بول ”آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں“ لکھ پر اپنی خوشی کا پیغام جاری کیا۔