Get Alerts

برادر اسلامی ملک کی فوج کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

برادر اسلامی ملک کی فوج کرونا وائرس کا شکار ہو گئی


ایرانی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 200 سے زائد  ایرانی فوجی کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ان میں سے ایک  فوجی اہلکار کا انتقال  بھی ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افواج کا مورال بلند ہے۔ تمام تر حفاظتی اقدامات لئے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی فوج میں کرونا وائرس سے متاثرہ فوجیوں کی تصدیق کے لئے پہلا بیان اُس اعلان کے دو روز بعد سامنے آیا تھا جس میں پاسداران انقلاب نے دعوی کیا تھا کہ اس نے کرونا وائرس کو ختم کرنے والی مشین ایجاد کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی بری افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا تھا کہ "ایجاد کردہ یہ مشین 5 منٹ کے اندر کرونا وائرس پر قابو پا کر اس کو تباہ کر سکتی ہے"۔   ایرانی وزارت صحت نے اس مشین کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا جب کہ ایرانی طبیعیاتی علوم کی سوسائٹی نے بھی اس پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔

دنیا بھر میں مختلف ممالک کی افواج میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اگر بات کی جائے تو اب تک امریکی بحری بیڑے میں ہزاروں فوجی اہلکاروں کو یہ خطرناک وائرس اپنے نرغے میں لے چکا ہے جبکہ بھارتی نیوی کے بھی افسران اور اہلکار اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔