Get Alerts

ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی

ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی
ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی اگلے ماہ پاکستان کے اعزازی شہری بننے والے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارد علوی ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ اور ملک کی اعزازی شہریت دینے جا رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ان کی پاکستانی کرکٹ کی بہترین خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

ڈیرن سیمی دنیا کے پہلے ایسے کرکٹر ہیں جنہیں یہ اعزاز بخشا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے فرنچائز مالک ریاض آفریدی کی تجویر پر دی جا رہی ہے۔

ریاض آفریدی نے اس سے قبل کہا تھا کہ سیمی وہ پہلے غیر ملکی کھلاڑی تھے جنہوں نے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لئے حامی بھری تھی۔