احمد گوڈیل مستقبل کے سٹار ہیں: شعیب اختر

احمد گوڈیل مستقبل کے سٹار ہیں: شعیب اختر
کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب کے میزبان، احمد گوڈٰیل کے حق میں راولپنڈی ایکسپریس، شعیب اختر بھی سامنے آ گئے ہیں۔ فاسٹ باؤلر کا اپنے وڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ عام طور پر یہ کہا جا رہا ہے کہ گوڈیل عمران خان کی نقل کرتے ہیں، جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ احمد گوڈٰیل نہ صرف اچھے انسان بلکہ مستقبل کے سٹار بھی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب میں احمد گوڈیل کی میزبانی کو زیادہ پسند نہیں کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے گوڈیل پر خوب طنز اور تنقید کے نشتر برسائے جس کے بعد گوڈیل نے ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں کہا کہ ان کی ماں بہن کو تو بخش دیا جائے۔ ان کے گھر والوں کو گالیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟

ماڈل نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا انہوں نے کوئی غلط کام کیا؟ جس کے بعد سے کئی لوگ گوڈٰیل کے حق میں سامنے آئے ہیں۔