لاہور: کرکٹ کی دنیا میں حریف کھلاڑیوں کے درمیان اکثر مقابلہ ،تکرار اور لڑائی دیکھنے میں آتی ہے تاہم اگر تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر اور بہترین بلے باز کا مقابلہ شائقین کیلئے انتہائی دلچسپ رہا ہے، دونوں جب بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تو ایک ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے میں آیا کبھی شعیب اختر سچن پر برتری لے گئے تو کبھی سچن ٹنڈولکر نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد شعیب اختر پر سبقت حاصل کی۔
شعیب اختر کا سچن سے پہلا آمنا سامنا 1999 ء ورلڈ کپ میں ہوا تھا۔ شعیب اختر کو سچن ٹنڈولکر کی وکٹ کے لئے چھ میچوں تک انتظار کرنا پڑا تھا جب انہوں نے شارجہ میں ماسٹربیٹسمین کو ایک رن پرایل بی ڈبلیو کردیا ۔ شعیب اختر نے دوسری مرتبہ سچن کا وکٹ سال 2003ورلڈ کپ میں سنچورین کے میچ میں حاصل کی تھی لیکن اس میچ میں سچن نے پاکستانی بولرز کو بے بسی کی تصویر بنا دیا ۔ ۔ شعیب اختر نے یونس خان کے ہاتھوں سچن کا وکٹ حاصل کیا تو وہ اپنی سنچری سے صرف دو رنز کی دوری پر ہی تھے ۔
شائقین کو کولکتہ ٹیسٹ یاد ہے جس کی پہلی اننگز میں شعیب اختر نے پہلی ہی گیند پر سچن کو کلین بولڈ کردیا تھا۔دوسری اننگزمیں رن لیتے ہوئے سچن شعیب سے ٹکرا گئے تھے اور ان کا بیٹ ہوا میں تھا جس کی وجہ سے وہ رن آؤٹ قرار پائے تھے۔ اس فیصلے کو ایڈن گارڈنز میں شائقین نے ماننے سے انکارکردیا تھا اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی تھی جس پر سکیورٹی اسٹاف نے اسٹیڈیم کو شائقین سے خالی کرا کے میچ کرایا تھا۔
سچن ٹنڈولکر اور شعیب اختر کے ٹاکرے کے یادگار لمحات، ویڈیوز دیکھیں
https://www.youtube.com/watch?v=E4r6Xq9MgXc
https://www.youtube.com/watch?time_continue=489&v=WOJlDpoL7tw
https://www.youtube.com/watch?time_continue=57&v=nT3buUy6Gi4
https://www.youtube.com/watch?time_continue=8&v=Dzfhh0sewk4
https://www.youtube.com/watch?time_continue=23&v=6DOHLAzZt38
https://www.youtube.com/watch?v=5wyXM-0MQKY&t=140s