وزیر اعظم کے چیلنج کو نو لفٹ: الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کھلے عام کرنے کی مخالفت کردی

وزیر اعظم کے چیلنج کو نو لفٹ: الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کھلے عام کرنے کی مخالفت کردی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ ان کی اسکروٹنی کمیٹی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  کی طاقت اور حیثیت رکھتی ہے اور وہ غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت نہیں کر سکتی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو کمیٹی کو کیس کی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ  بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس میں عوامی سماعت کی تجویز کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ اسے براہ راست نشر کیا جانا چاہیے، وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس کی کارروائی کو براہ راست ٹی وی پر نشر کیا جانا چاہیے تاکہ عام لوگوں کو ہر چیز کا پتا چل سکے۔