ضلع عمرکوٹ میں لاوارث سکول کی دیوار گر گئی، دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ضلع عمرکوٹ میں لاوارث سکول کی دیوار گر گئی، دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے گاؤں چھور میں پرائمری سکول کی دیوار گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔



جاں بحق ہونے والے بچوں میں 13 سالہ محب ولد علی نوہری اور 12 سالہ راجیش ولد گومن بھیل شامل ہیں۔ گاؤں کے لوگ بچوں کی لاشیں ڈھونڈنے کے لئے سکول میں جمع ہوئے اور اپنی مدد آپ کے تحت انھیں ملبے سے نکالا۔