کراچی: کرونا وائرس کے کیسز میں 24 گھنٹوں میں 100 فیصد اضافہ

کراچی: کرونا وائرس کے کیسز میں 24 گھنٹوں میں 100 فیصد اضافہ
کراچی میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق21 جولائی کو کراچی میں کرونا وائرس کے 324 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آج کراچی میں 714 کرونا کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ آج سب سے زیادہ 302 کیسز ضلع وسطی میں سامنے آئے ہیں جب کہ 24 گھنٹے قبل ضلع وسطی میں صرف 42 کیسز سامنے آئے تھے۔ ضلع شرقی میں 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ گذشتہ روز ضلع شرقی میں 71 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

آج ضلع جنوبی میں 94 کیسز آئے ہیں جبکہ گذشتہ روز 110 کرونا کے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

ضلع کورنگی میں آج 87 جب کہ کل 43 کرونا کے کیسز سامنے آئے تھے، ضلع غربی آج 31 جب کہ گذشتہ روز صرف 9 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ ملیر کے ضلع میں آج کیسز میں کمی نظر آئی ہے کیونکہ آج 39 جب کہ کل 49 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔