Get Alerts

کیا آپکو ان دنوں آشوب چشم کی شکایت تو نہیں ہوئی؟: کرونا کی نئی علامت کا انکشاف

کیا آپکو ان دنوں آشوب چشم کی شکایت تو نہیں ہوئی؟: کرونا کی نئی علامت کا انکشاف
کرونا وائرس نے جب سے بنی نو انسان پر اپنا قہر ڈھایا ہے اسے سمجھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے حوالے سے روز نت نئی معالومات سامنے آرہی ہیں اور روزانہ اسکا نیا تعارف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کرونا وائرس کی علامات میں اب تک  یہ بتایا گیا تھا کہ  بخار، کھانسی، سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی اور سانس لینے میں مشکل کرونا کی عمومی علامات ہیں۔

تاہم اب اس فہرست میں ایک نیا اضافہ ہوچکا ہے۔ کینیڈا کی البراٹا یونیورسٹی میں ہوئی تحقیق  میں آشوب چشم یا آنکھ کی جھلی کی سوزش اور آنکھ کی سرخی  کو بھی اب کرونا وائرس کی عام علامت قرار دیا گیا ہے۔ البرٹا یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا کہ ان دنوں میں آنکھوں کی بیماری  کا  شکار افراد کا بھی نئے کرونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا علاج ہونا چاہیے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 29 مارچ کو ایک 29 سالہ خاتون رائل الیگزینڈرا ہسپتال کے شعبہ امراض چشم  میں آئی جس  کی آنکھیں بہت زیادہ حد تک  متاثر تھیں جبکہ نظام تنفس کی بھی معمولی علامات کا سامنا تھا تاہم نظام تنفس سے زیادہ آنکھوں کی حالت خراب تھی۔ جن کا کئی دنوں پر محیط علاج کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ایشیائی ممالک کے دورے سے واپس آئی ہیں۔ جس پر کرونا کا ٹیسٹ کرایا گیا اور وہ کرونا پازیٹو نکلیں