تحریک انصاف نے حالیہ نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر لیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی ہے کہ خواجہ حارث آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کریں گے۔
خواجہ حارث گزشتہ دو دہائیوں سے شریف خاندان کی جانب سے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں، ان کے والد خواجہ سلطان 2000 ء میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نواز شریف کے وکیل تھے۔
خواجہ حارث اس کیس میں اپنے والد کی معاونت کی تھی، 2008 میں شریف خاندان کی پاکستان واپسی کے بعد خواجہ حارث ان کے وکیل بنے، 9 سال بعد خواجہ حارث نواز شریف کی جانب سے طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ان کی سزا کو چیلنج کرنے کے لیے وکیل مقرر ہوئے۔