Get Alerts

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں فوج طلب کر لی

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب میں فوج طلب کر لی
لاہور: وزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے انتظامات میں ایک قدم آگے جاتے ہوئی صوبے میں فوج طلب کر لی ہے.

اس سے قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اتوار کی دوپہر اعلان کیا ہے کہ آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کے لئے سندھ بھر میں لاک ڈاؤن رہے گا.

پہلے اطلاعات تھیں کہ صوبے میں کرفیو لگایا جا رہا ہے لیکن وزیر اعلی نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ کرفیو نہیں لگایا جا رہا لیکن لوگ اپنے گھروں میں بند رہیں.

سندھ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد لگتا یہی ہے کہ پنجاب میں بھی اس حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی اعلان سامنے آنے والا ہے