اہم وقت میں اہم ملاقات، سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

اہم وقت میں اہم ملاقات، سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے
ملک میں آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاسی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ  بیان بازی میں مصروف ہیں ایسے میں وزیراعظم ہاوس میں اہم ملاقات ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وزیر اعظم ہاوس میں آمد ہوئی۔

وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی مزاج پرسی کی جس پر  شہباز شریف نےسابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل  وزیراعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے تھے تاہم صحتیابی کے بعدانہوں نے معمولات  زندگی اور دفتری مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے، جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہوجائے گا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کل تک سینیئر افسران کے نام وزارت دفاع کو موصول ہو جائیں گے۔ سینئر ترین افسران کے ناموں پر مبنی سمری  وزیراعظم آفس کے حوالے کر دی جائے گی  پھر وزیراعظم کا اختیار ہے اور وہ فیصلہ کریں گے۔ تمام معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے۔ سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔