مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مقرر کردیا گیا۔

مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ مقرر کردیا گیا۔
مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطیٰ مقرر کردیا گیا۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی کی تقرری کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کیا گیا تھا. نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس سے سیکرٹری وزیراعظم کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے اہم یہ ہےکہ طاہر اشرفی ایسی شخصیت رہے ہیں جنہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تلخی کے دوران رابطے استوار کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔