لاہور: ٹی ایل پی کے کارکن مشتعل، گاڑیاں پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیں، 2 شہید

لاہور: ٹی ایل پی کے کارکن مشتعل، گاڑیاں پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیں، 2 شہید
لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کی احتجاجی ریلی میں شامل گاڑیوں نے ٹکر مار کر دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کچہری کے قریب پیش آیا۔ دونوں شہید ہونے والے اہلکار امن وعامہ کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں تعینات تھے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1451539356540416001?s=20

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے کارکنوں نے گاڑیاں پولیس اہلکاروں پر چڑھا دیں جس سے دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1451544782744993810?s=20

انہوں نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے نام خالد اور ایوب ہیں جو لاہور کے علاقے تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھے۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1451549821140090896?s=20

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں میں شدید تصادم میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔