Get Alerts

‏میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا: شہباز شریف

‏میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا: شہباز شریف
اے پی سی کے بعد سے ابتک شہباز شریف ، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنااللہ عدالتوں کے چکر لگا چکے ہیں۔
شہباز شریف کا آج لگاتار دوسری پیشی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ‏میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عمل ہوگا۔ عوام حکومتی پالیسیوں سے پریشان ہے ۔ انشا اللہ اقتدار ملا تو پھر عوام کی خدمت کریں گے ۔

میاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہماری پارٹی متحد ہے۔ ہمیں عوام کی بے چینی کا احساس ہے ،حکومتی جھوٹے وعدوں سے عوام تنگ آ چُکی ہے ۔ انشا اللہ اقتدار ملا تو پھر عوام کی خدمت کریں گے۔ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میں اندر رہوں یا باہر انشااللہ اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔