ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

ایرانی صدرکی آمدکےموقع پر لاہور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی۔ سی ٹی او لاہورکاکہنا ہےکہ ایرانی صدرکی آمدپرمخصوص روڈ ٹریفک کےلیےبند رہیں گے۔ لاہوررنگ روڈدوپہر تین بجےتک بند رہے گا۔ شہریوں کومال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، اقبال پارک، لاری اڈہ، لوئرمال پرغیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ مہمان صدر لاہور کے بعد کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر سید ابراہیم رئیسی کا استقبال کیا۔مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ننھے بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایرانی صدر سے صوبائی کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔

ایرانی صدر پنجاب کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ گورنر بلیغ الرحمان کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

مہمان صدر ابراہیم رئیسی مزار اقبال پر حاضری بھی دیں گے۔ لاہور میں آج عام تعطیل ہے جب کہ سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کی متعدد سڑکیں بند ہیں۔

تعطیل کی وجہ سے عدالتیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔انٹر کے تحت ہونے والے پیپرز اور پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تاہم پنجاب سول سیکریٹریٹ سے منسلک محکموں میں تعطیل نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ایرانی صدرکی آمدکےموقع پر لاہور کیلئے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی۔

سی ٹی او لاہورکاکہنا ہےکہ ایرانی صدرکی آمدپرمخصوص روڈ ٹریفک کےلیےبند رہیں گے۔ لاہوررنگ روڈدوپہر تین بجےتک بند رہے گا۔

سی ٹی او لاہور  نے شہریوں کومال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، مین بلیوارڈ روڈ پر غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اقبال پارک، لاری اڈہ، لوئرمال پربھی غیرضروری سفر سےگریزکریں۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے اجتناب کی درخواست کی ہے۔

لاہور کے بعد ایرانی صدر کراچی جائیں گے جہاں ان  کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی۔ مہمان صدر مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔ ابراہیم رئیسی کراچی یونیورسٹی بھی جائیں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

شہر قائد میں بھی آج عام تعطیل ہے۔ شارع فیصل آج تین بجے سے پانچ بجے تک بند رہے گی۔ ائیرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک سڑک مکمل بند رہے گی۔ ایم اے جناح روڈ سے صدر جانے والے روڈ پر کنٹینر رکھ دیے گئے۔ شارع قائدین سے نمائش جانے والا روڈ بھی بند کردیا گیا، پیپلز سیکریٹریٹ چورنگی کے اطراف بھی کنٹینر لگا دیے گئے۔

واضح رہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں جہاں کل اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد ایرانی صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جب کہ ان کی صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوئی۔