Get Alerts

کیا فرانسیسی صدر کی اہلیہ پہلے مرد تھیں؟

کیا فرانسیسی صدر کی اہلیہ پہلے مرد تھیں؟
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فرانس کی خاتون اول بریگیٹ پیدائشی طور پر ایک مرد تھیں۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنی جنس تبدیل کروالی۔

کئی دنوں تک ہیش ٹیگ جین مشیل ٹروگنیکس فرانس میں ٹوئٹرپرٹرینڈ کررہا تھا، جس کے بعد یہ خبر تیزی سے وائرل ہوئی اور کوئی ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود اس حوالے سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے یہ کہ صدر ایمانوئیل میکرون کی اہلیہ کی عمر 68 سال ہے اور وہ اپنے شوہر سے 24 سال بڑی ہیں۔ ایمانوئیل اپنی اہلیہ بریگیٹ کی بیٹی کے ہم جماعت تھے۔

کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسے دعوے دیکھے گئے کہ فرانس کی خاتون اول ایک مرد تھیں جن کا نام جین مشیل ٹروگنیکس تھا۔

یہ دعویٰ ایک جریدے ‘فیٹس ای ڈاکومنٹس’ میں شائع ہونے والے مضمون کے بعد ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ بریگیٹ میکرون کے بارے میں تین سالہ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ پیدائشی طور پر مرد تھی اور اس حمایت بہت سے ماہرین کر چکے ہیں۔

اخبار لی فگارو نے رپورٹ کیا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ نے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کےیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ہائی پروفائل رکھنے والی سیاسی خواتین اپنی جنس سے متعلق ایسی افواہوں کا شکارہوئی ہوں، اس سے قبل سابق امریکی خاتون اول مشعل اوباما کی جنس سے متعلق بھی ایسےغیرمصدقہ دعوے کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ان کا پیدائشی نام مائیکل لاوون رابنسن تھا۔

اس کےعلاوہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی مبینہ طور پراپنی جنس کے حوالے سے سازشی نظریات کا شکارہو چکی ہیں۔