لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی حکومت کو بحال کر دیا | اعتماد کے ووٹ کی گارنٹی | کے پی اسمبلی برقرار | اسلام آباد

لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی حکومت کو بحال کر دیا | اعتماد کے ووٹ کی گارنٹی | کے پی اسمبلی برقرار | اسلام آباد
گورنر کے خط میں ایک جھول ہے جو انہوں نے وزیر اعلیٰ کو لکھا۔ گورنر پنجاب کو چاہئیے تھا کہ وہ اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے، اگر وہ سمن کا کہتے تو پھر سپیکر کے پاس بھی کوئی جواز نہ رہتا کہ وہ یہ مؤقف اختیار کرتے کہ پہلے ہی اسمبلی کا اجلاس چل رہا ہے، احمد بلال محبوب

مونس الہیٰ پرویز الہیٰ کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جانے کے لیے مجبور کر رہے ہیں مگرپرویز الہیٰ کو عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی ایک کو رکھنا ہو گا۔ پرویزالہی نے ٹویٹ کیا اور مونس الہی کابھی بیان ہے اسمبلیاں توڑنے کا یہ اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج ہے، مزمل سہروردی

ایجنسیز کے مطابق ٹی ٹی پی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ٹی ٹی پی نے اس واقعے کو عمر خالد خراسانی کی موت سے منسلک کیا ہے۔ اب دہشت گردی کا کے پی کے سے پورے ملک میں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔ اس وقت تک دہشت گردی کے 925 حملے ہو چکے ہیں، نئیرعلی