Get Alerts

پی ٹی آئی کا جو بھی رکن وزیراعظم کیخلاف ووٹ دے گا، نااہل ہوجائے گا: پرویز خٹک کی وارننگ

پی ٹی آئی کا جو بھی رکن وزیراعظم کیخلاف ووٹ دے گا، نااہل ہوجائے گا: پرویز خٹک کی وارننگ
وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ممبر وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالے گا، اسے نااہل کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قومی ادارے وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں۔ نواز شریف ہارس ٹریڈنگ کی پیداوارہیں اور وہ پھر یہ کوشش کرنا چاہ رہے ہیں۔ اپوزیشن نے پھر ہارس ٹریڈنگ کی باتیں شروع کر دی ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام رہے گی۔ اپوزیشن جو مرضی کرلے۔ جو ایک دوسرے کو گالیاں اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے آج وہ ایک ساتھ ہیں۔
انہوں نے وارننگ دی کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دے گا، وہ نااہل ہو جائے گا۔ جب ممبر ہی نااہل ہوگا تو یہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کو باور کرانا چاہتا ہوں کہ ہم سوئے ہوئے نہیں ہیں۔ ہمارے خلاف عدم اعتماد لانا اتنا بھی آسان نہیں ہے۔ اپوزیشن سے ڈبل ہم تیار ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے صرف عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔ ہمارے کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی۔ ہم اپنے تمام اراکین اسمبلی کیساتھ رابطے میں ہیں۔ اور مکمل کر رکھی ہے۔ ہر چیز کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنے اقتدار کی مدت کمل کرینگے۔ تمام اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔