Get Alerts

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری

سپریم کورٹ میں اس وقت 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ 14 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے دونوں تعیناتیوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ جج بنانے کی منظوری

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی گئی۔

جس کے بعد جسٹس نعیم اختر افغان جون 2028 تک سپریم کورٹ کے جج رہیں گے۔ وہ مئی 2011 میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج اور اگست 2021 میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت 3 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ 14 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے دونوں تعیناتیوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر حسین بھٹی 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔