Get Alerts

شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک سری لنکا بن جائے گا: عمران خان

شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک سری لنکا بن جائے گا: عمران خان
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کیونکہ میرا ایمان ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو یہاں سری لنکا بن جائے گا۔

عمران خان نے ویڈیو لنک کر ذریعے پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی نے اپنی حکومت گرائی۔ کبھی نہیں ہوا کہ 60 فیصد ملک پر آپ حکمرانی کر رہے ہوں اور آپ اپنی ہی حکومت گرا دیں۔ یہ کیوں گرائیں میں نے حکومتیں؟ کیونکہ میرا ایمان ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو یہاں سری لنکا بن جائے گا۔ کیوں بن جائے گا؟ کیونکہ چوروں اور ڈاکوؤں کو لا بٹھایا ہے۔

تحریک انصاف چیئرمین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے، جائیداد، علاج، کاروبار، اربوں ڈالر جو باہر لے جائے گئے، باہر پڑے ہیں۔ ان کو کیا فرق پڑے گا؟ فرق تو ہمیں پڑے گا جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح نکالیں ملک کو اس مشکل سے، انہوں نے محسن نقوی کو لگا دیا ہے تاکہ مزید اس دلدل میں دھنس جائے ملک میں۔ یہ تباہی کا راستہ ہے۔ اس سے بچانے کے لئے پورے پاکستان کو پرامن طریقے سے احتجاج کرنا پڑے گا۔ یہ آپ کا آئینی اور اور انسانی حق ہے۔ جب آپ دیکھ رہے ہیں کہ جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اوپر آ کر بیٹھ گئے ہیں۔ یہ آدمی جو 35 لاکھ روپیہ چوری کا نیب کو واپس دے کر آیا ہے، یہ پنجاب کا چیف منسٹر بنے گا۔ فیڈرل میں ایک کرپٹ ٹولہ بیٹھا ہے۔ اپنے آپ کو اور اپنے مستقبل کو بچانے کے لئے میں کل احتجاج شروع کر رہا ہوں۔ کل لاہور میں احتجاج کریں گے۔ اگلے دن پنڈی میں۔ اس کے بعد فیصل آباد، ملتان، ہر روز مختلف شہروں میں احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس الیکشن کمیشن کو جو اس طرح کے آدمی کو لے کر آیا ہے۔ اس ملک کو کسی نے اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا اس الیکشن کمیشن نے پہنچایا ہے۔ہم عدالت بھی جا رہے ہیں۔

گورنر کو 468 گھنٹے کے اندر تاریخ دینی پڑتی ہے الیکشن کی۔ نہ پنجاب گورنر نے تاریخ دی ہے، نہ کے پی گورنر نے

الیکشن 90 دن کے اندر ہونا چاہیے۔ رمضان سے پہلے ہونا چاہیے۔