"مولانا طارق جمیل کی کل اللہ سے رحم کی دعا کی اس دعا کی خصوصیت یہ تھی کہ انہوں نے عمران خان کے حفاظت کی دعا کروائی کہ اللہ انہیں اگے پیچھے، دائیں بائیں ہر طرف سے محفوظ رکھے۔ جوش خطاب میں انہوں نے مسلح افواج کا زکر بھی کیا اور ان کیلئے بھی دعا فرمائی۔ اگر مسلمانوں کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ہر عہد میں نام نہاد عالم دین اقتدار کی مسند کا تعاف کرتے نظر آتے ہیں۔