حکومتی اتحادی 2 دن میں فیصلہ سنائیں گے عمران خان عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل 'سرپرائز' دیں گے

حکومتی اتحادی 2 دن میں فیصلہ سنائیں گے عمران خان عدم اعتماد کی ووٹنگ سے قبل 'سرپرائز' دیں گے

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خط میں جو سوالات اٹھائے ہیں وہ بہت ہی اہم ہیں لیکن مناسب ہوتا کہ وہ اپنے برادر ججز کیساتھ جا کر ملتے تاکہ یہ بات ادارے کے اندر ہی محدود رہتی۔ انہوں نے جس طرح اسے پبلک میں ڈسکس کیا ہے، میں اسے مناسب نہیں سمجھتا، افتخار احمد



 



تقسیم تو پاکستان میں ہر طرف موجود ہے۔ حتیٰ کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ کے اندر بہت تقسیم نظر آتی ہے اور ہر آنے والے دن میں یہ مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔ ہم اس کی وجوہات کو جان کر اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ یہ مسئلہ بہت خوفناک ہے، افتخار احمد



 



وزیراعظم عمران خان 27 مارچ کو جلسے میں ہو سکتا ہے کہ ملک کے اہم ادارے کے سربراہ یا استعفے کا اعلان کردیں لیکن وہ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں اس کا امکان بہت ہی کم ہے۔ عمران خان کو اس روز مجمع زیادہ مل گیا تو نہ جانے وہ کیا کیا اعلانات کر دیں، افتخار احمد



 



جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط میں لوگ جتنی بھی برائیاں پوائنٹ آئوٹ کر رہے ہیں، وہ اس میں موجود نقص کو عمومی طور پر تو بتا رہے ہیں۔ لیکن انھیں اس میں کوئی مخصوص ایشو نہیں ملے گا۔ جسٹس قاضی نے نہ تو اپنے خط میں رائے دی ہے اور نہ اپنی لفاظی کے اندر ناقدی طز عمل استعمال کیا ہے، عبدالمعیز جعفری